دنیا 2030 ء تک جنگلات کی حفاظت اور بحالی پر 20ارب ڈالر خرچ کرے گی

گلاسگو (پاک ترک نیوز)عالمی درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کے جاری عمل کو بتدریج کم کرکے سالانہ 1?5سینٹی گریڈ سے کم کی سطح پر لانے کے لئے 20ارب ڈالر کے قریب خطیر رقم صرف کی جائے گی۔
سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میںکانفرنس آف پارٹیز(سی او پی) کے 26ویں سیشن کے دوران یورپی یونین سمیت مختلف ملکوں اور بین الاقوامی تجارتی اداروں کی جانب سے گلوبل وارمنگ کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے دنا بھر میں جنگلات کی حفاظت اور پھیلائو میں مدد کی غرض سے اب تک 19?2ارب ڈالرز کی خطیر رقم کی فراہمی کے معاہدے کئے گئے ہیں۔
کانفرنس میں یورپی یونین کی ایگزیکٹو باڈی کی سربراہ ارسلا ونڈر لین نے انکشاف کیا کہ دنیا بھر میں جنگلوں کی حفاظت اور پھیلائو کے اس عالمگیر عہد کے حوالے سے جلد ہی یورپی کمیشن میں ایک نیا قانون بنانے جا رہا ہے جس کے تحت یورپی یونین کے تمام ممالک ایسے ملکوں سے تجارت نہیں کریں گے جن کی مصنوعات کسی بھی حوالے سے جنگلات کے کٹائو کا باعث بنتی ہوں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More