دبئی ڈیوٹی فری نے مزید دو غیرملکیوں کو کروڑ پتی بنا دیا

دوبئی (پاک ترک نیوز)
دبئی ڈیوٹی فری کی قرعہ اندازی میںدو غیر ملکیوں نے ایک، ایک ملین ڈالر کے انعام حاصل کیے ہیں۔ ان میں ایک پاکستانی اور دوسرا قازقستان کا شہری ہے۔
اماراتی میڈیاکے مطابق دبئی ڈیوٹی فری ( ڈی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ملینیئم ملینیئر کی قرعہ اندازی بدھ 31 اگست کی شب کو کی گئی ہے۔دبئی ڈیوٹی فری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تفصیلات جاری کی ہیں جس کے تحت ملینیئم ملینیئر کی 398 اور 399 کی قرعہ اندازی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی۔
دبئی ڈیوٹی فری کے مطابق دو بڑے انعامات کے علاوہ 2 فاتحین کو ایک، ایک لگژری گاڑی اور 2 قیمتی موٹر بائیکس دی جائیں گی۔ ایک ملین ڈالر کا انعام حاصل کرنے والے قازِقستان کے شہری ہیں اور وہ اس وقت دمام سعودی عرب میں مقیم ہیں۔جہاں وہ ایک ڈریلنگ کمپنی میں بطور انجینیئر کام کررہے ہیں۔
ایک ملین ڈالر کا انعام حاصل کرنے والے دوسرے غیر ملکی پاکستان کے سہیل سکندر دبئی میں مقیم ہیں۔جن کا کہنا ہے کہ جب انکے نام کا اعلان ہوا تو یقین ہی نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ ڈرا میں شریک ہوا۔ دبئی ڈیوٹی فری کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے مالدار بنادیا۔سہیل سکندر 22ویں پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ انعام حاصل کیا ہے۔
ڈی ڈی ایف کے تحت سرپرائز ڈرا میں 2 لگژری گاڑیاں (مرسڈیز بینز) اور دو قیمتی موٹر بائیکس کے لیے بھی قرعہ اندازی ہوئی اور ناموں کا اعلان کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More