دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا

کینبرا (پاک ترک نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا ۔
قیادت ایرون فنچ کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں سٹیون سمتھ، مارک سٹوئنس، ایڈم زمپا، سین ایبٹ، ایشٹن اگار، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ اور کین رچرڈسن شامل ہیں۔
ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل وڈ، مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کی خدمات میسر نہیں ہوں گی، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی 29مارچ سے 5 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More