رمیز راجہ نے 4ملکی ٹی 20سیریز کی تجویز پیش کردی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے 4 ملکی ٹی 20 سیریزکرانےکی تجویزپیش کردی ۔
ان کے مطابق سیریزمیں پاکستان،بھارت،آسٹریلیااورانگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوںگی ۔چیئرمین پی سی بی آئی سی سی کےآئندہ اجلاس میں تجویزپیش کریں گے ۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیاکےدورہ پاکستان کےتمام انتظامات کررہےہیں۔آسٹریلیاکوپاکستان میں سکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹرزکےمثبت بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More