رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں ترک معیشت میں 7.6فیصد کی توسیع

انقرہ (اک ترک نیوز)
کورونا وائرس کے منفی اثرات سے بھرپور طاقت کے ساتھ باہر نکلتے ہوئے ترک معیشت نے سال کی دوسری سہ ماہی میں سالانہ 7.6 فیصد توسیع کی ہے۔
بدھ کے روز جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترکی کی معیشت نے مضبوط کارکردگی کو برقرار رکھا ہے اور پہلے تین مہینوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی پیش کی۔مضبوط کارکردگی، برآمدات اور مضبوط گھریلو طلب کی وجہ سے سامنے آرہی ہے۔ سال کی پہلی سہ ماہی میں ترکی کی معیشت میں سال بہ سال 7.3 فیصد اضافہ ہو ا تھا۔
ترکی کی معیشت میں بہتری کے لئے رکھے جانے والے معاشی اہداف اور تخمینوں میں معیشت میں بڑھوتری کا مجموعی ہدف 7فیصد کے لگ بھگ رکھا گیا تھا ۔ تاہم سال کی پہلی دو سہ ماہیوں میں یہ بلترتیب 7.3اور7.6فیصد رہی ہے۔حکومت کے نئے اقتصادی پروگرام نے کم شرح سود کی پالیسی کے ساتھ پیداوار، نمو اور برآمدات کو ترجیح دی ہے، جس کا مقصد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کرنا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ترک لیرا کو مستحکم کرے گا اور افراط زر کوکم کرے گا۔
البتہ تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ سال کے دوسرے نصف حصے میں ملکی معیشت کی کارکردگی سست روی کا شکار ہو جائے گی جس کی بنیادی وجوہات میں اندرونی طلب میں کمی اور ترکی کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں متوقع معاشی سست روی کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں ٹھنڈی پڑ سکتی ہیں۔
ترکی کے مرکزی بینک نے بھی اس ماہ کے شروع میں تیسری سہ ماہی میں سست روی کے آثار کا حوالہ دیا جب اس نے اپنےپالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرکے مارکیٹ کو حیران کردیاتھا اور کہا کہ یہ معاشی ترقی کو جاری رکھنے کے لئے ضروری ہے۔کورونا کے پھیلاؤ کے عروج کے دنوں میںترکی کی معیشت 2020 میں ان چندمعیشتوں میں سے ایک تھی جن میں قلیل طور پر توسیع ہوئی تھی۔مگر اس نے 2021 میں 11فیصد کی شرح سے توسیع کرتے ہوئے خود کو بھرپور طریقے سے بحالی کی جانب گامزن کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More