روس، یوکرین تنازعہ:امریکہ کی جانب سے محدود پابندیوں کا اعلان جلد متوقع

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
روس کی جانب سے یوکرین کے ڈونباس کےعلاقے میں دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد جلد امریکہ کی جانب سے محدود پابندیوں کا اعلان متوقع ہے۔
محدود پابندیوں کے حکم نامے میں نو آزاد کردہ علاقوں میں امریکہ شہریوںپر سرمایہ کاری کرنے اور تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کی توقع کی جارہی ہے۔ لیکن اس اقدام میں روس پر مکمل معاشی پابندیاں شامل نہیں ہیں جن کا اعلان حالیہ ہفتوں میں واشنگٹن کی جانب سے کیا جاتا رہا ہے۔ امریکی انتظامیہ کے مطابق روسی اقدامات کی حیثیت علامتی ہے کیوں کہ آزاد ڈیکلئر کیے جانے والے علاقوں میں روسی افواج اور روس نواز باغی پہلے سے موجود ہیں اور موجودہ اقدامات کی بین الاقوامی قانون کے تحت کوئی حیثیت نہیں ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More