کریملن کے مطابق روسی اور آزربائیجانی صدور نے یوکرین بحران اور قازقستان میں حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے ٹیلی فونک گفتگومیں دونوں رہنماوں مختلف امور پر بات چیت کی لیکن یوکرین کا مسئلہ سرفہرست رہا۔ ولادیمیر پوٹن نے روسی سیکیورٹی کو یقنی بنانے کیلئے امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک کے ساتھ روابط کے حوالے بھی اپنے ہم منصب کو آگاہ کیا۔
قازقستان میں حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پوٹن اور علییئف نے اس بات اطمینان کا ظہار کیا کہ سی ایس ٹی او امن فوج کی موجودگی کی بدولت ملک میں صورتحال تیزی سے مستحکم ہوئی ہے۔
بیان میںکہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے روس آزربائجان تزویراتی شراکت کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔