ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی افواج ماریوپول مرکز میں داخل ہوئی ہیں جو کہ جنگ کےحوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ روسی فورسز کی جانب سے کئی روز سے ماریوپول شہر کا محاصرہ کیا گیا تھا تاہم اب شہر میں داخلے کے بعد جلد اس پر مکمل قبضے کی توقع کی جارہی ہے۔ ماریوپول پر قبضےکی وجہ سے یوکرین کی بحیرہ ازوف تک رسائی ختم ہوگئی ہے۔
جیسے ہی اس پیشرفت کا اعلان ہوا ہے تو یوکرینی صدر زیلنسکی نے دوبارہ مذاکرات کو مطالبہ کردیا ہے۔
فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ولادیمیر زیلنسکی نے کہ ہے کہ یہ ملاقات کرنے، بات کرنے کا ، علاقائی سالمیت اور یوکرین کیلئے انصاف کی تجدید کا وقت ہے۔ساتھ ہی انہوںنے دھمکی بھی دی کہ اگر روس نے مذاکرات نہ کیے تو اسے وہ نقصان اٹھانا ہوں گے جس کے اثرات کئی نسلوں تک رہیں گے۔