روسی بینک چین کے یونین پے سسٹم سے جڑنے پر مجبور:رپورٹ

ماسکو(پاک ترک نیوز)
ایک رپورٹ کے مطابق روسی بینک چین کے ادائیگی کے نظام سے جڑنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد روس کے میر اور چین کے یونین پے نظام کو جوڑنا ہے تاکہ بیرو ن ملک ادائیگی کی سہولت فراہم کی جاسکے۔
کچھ روسی بینک پہلے سے ہی چین کے یونین پے نظام سے جڑے ہوئے ہیں۔2002میں قائم کیا گیا چین کا یونین پے کارڈز 180ممالک میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ یونین پے 2015میں صارفین کی جانب سے ادائیگیوں کے کل حجم کے معاملے میں ویزا اور ماسٹر کارڈ کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔
ویزا، ماسٹر کارڈ اور امریکن ایکسپریس نے حال ہی میں روس میں اپنے آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More