روسی گیس کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ۔ جرمن حکومت نے وارننگ جاری کر دی۔
برلن (پاک ترک نیوز)
جرمن وزیرخزانہ رابرٹ ہے بیک کہا ہے کہ جرمن حکام نے روس سےگیس کی سپلائی بند کرنے کے معاملے کے لیے ایک ہنگامی منصوبہ نافذ کر دیا ہے۔
بدھ کے روز پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ روسی طرف سے متعدد بیانات تھے کہ اگر یہ روبل میں گیس کی ادائیگی کی شرط ختم نہیں ہوتی ہے تو سپلائی روک دی جائے گی۔ ایسی صورتحال کے لیے تیار رہنے کے لیےہم نے گیس کے استعمال کی ہدایت کے فریم ورک کے اندر پہلے وارننگ لیول کا اعلان کر دیا ہے۔جبکہ ہم نے ہنگامی منصوبے کے تین مراحل رکھے گئے ہیں۔اور اس وارننگ سے مراد پہلا مرحلہ ہے۔
جرمن وزیر خزانہ نے مزیدکہا کہ صورت حال کی نگرانی کے لیے وزارت میں ایک کرائسس سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔