روس اور چین کے سربراہا ن مملکت کے درمیان ویڈیو کانفرنس کل ہو گی

بیجنگ (پاک ترک نیوز)روس اور امریکہ کے بعد اب روس اور چین کےسربراہوں کے درمیان بھی ویڈیو کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔دونوں ممالک کے سربراہان کل 15دسمبر کو ویڈیو کانفرنس کر یں گے ۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہواچن ژن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان کے مطابق چینی صدر ژی جن پنگ اپنے روسی ہم منصب صدر ولادیمر پیوٹن کے ساتھ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، خطے میں سیکورٹی کے امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
قبل ازیں دونوں ملکوں کے صدور 28جون کو دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایوں کے معاہدے کی20ویں سالگرہ کے موقع پرویڈیو کانفرنس کر چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More