نیویارک (پاک ترک نیوز)
اقوام متحدہ نے روس اور یوکرین پر زور دیا ہے کہ جنوبی یوکرین میں واقع پاور پلانٹ کے اردگرد علاقے کو غیر فوجی بنایا جائے۔
یہ مطالبہ گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں سیکریٹری جنرل انتونیو گورتریس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو علاقے میں جنگ روکنے کے اقدامات کرنے چاہییں۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں فوجی سرگرمیوں سے باز رہنے کے معاہدے کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ روس علاقے سے افواج کے انخلا کا عہد پورا کرے اور یوکرین اس کے اندر نہ گھسنے کے عزم پر قائم رہے۔جبکہ دونوں ملکوں کو اب خطے اور عالمی امن کے لئےباہمی اعتماد سازی کے ایسے اقدامات اٹھانے چاہییں جو اس جنگ کے جلا از جلد خاتمے کا باعث بنیں۔