ماسکو (پاک ترک نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری سے جاری جنگ کے دوران گرفتار فوجیوں ہونے والےقیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرینی فریق کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں 35 روسی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین صدارتی دفتر کے سربراہ اینڈرے یرمک نے ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، ایک شہری اور 35 فوجیوں پر مشتمل، 36یوکرینیوں کو ان کے گھروں کو لے آئے ہیں”۔
روس فوجیوں کو ضروری طبی و نفسیاتی امداد کے بعد وزارت دفاع کے طیاروں کے ذریعے ماسکو پنچایا جائے گا ۔
یوکرینی صدارتی دفتر کے سربراہ یرمک نے کہا ہے کہ مذکورہ قیدیوں میں یوکرین کے شہر ماریوپول کی ازووسٹال فیکٹری میں لڑنے والے اور چرنوبل پاور پلانٹ میں لڑنے والے، جنگ کے اوّلین دنوں کے، قیدی بھی شامل ہیں۔ ہم 8 ماہ سے قید میں پڑے شہریوں کی رہائی میں کامیاب رہے ہیں”۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا آخری تبادلہ 3 نومبر کو ہوا۔ اس تبادلے میں 107 روسیوں اور 107 یوکرینیوں کو دو طرفہ شکل میں رہا کر دیا گیا تھا۔