روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرارہے۔ روسی مذاکراتی نمائندہ کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں کسی بھی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی ۔
روس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کے دوران ہونیوالی بات چیت میں کسی بھی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
کریملن نے یہ بھی کہا ہے کہ کریمیا اور ڈونباس کی حیثیت کے بارے میں ماسکو کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔
روس کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار ولادیمیر میڈنسکی نے ٹیلیگرام پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ روسی یوکرینی امن مذاکرات میں اتنی پیش رفت نہیں ہو سکی کہ ممکنہ امن معاہدے کا مسودہ فریقین کی سربراہی ملاقات میں منظوری کے لیے پیش کیا جا سکے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More