ماسکو (پاک ترک نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملک میں صوبوں کے گورنروں کو پریزیدنٹ کہلانے سے روکنے کے لئے قانون کی منظوری دے دی ہے۔جس پر عمل درآمد آئندہ سال جون سے ہوگا۔
روسی صدر نے ملک میں پریزیڈنٹ کہلانے کا اختیار صرف ملک کے صدر تک محدود کرنے کے ساتھ گورنروں کے لئے” ہیڈ آف دی ریجن "یا کوئی بھی ملتا جلتا ایک یا ایک سے زیادہ نام جسکی وضاحت صوبائی آئین میں موجود ہو اسے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ صدارتی محل کے بیان کے مطابق اس ضمن میں ملک کی پارلیمنٹ "ڈوما”نے 14دسمبر کو قانون پاس کیا تھا جس کی حتمی منظوری صدر پیوٹن کے دستخطوں سے کل دی گئی ہے۔