روس نے آئی اے ای اےکو سیواستوپول میں جوہری تنصیبات تک رسائی کی پیشکش کر دی

اقوام متحدہ(پاک ترک نیوز)
روس نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی ضمانتوں پر عمل درآمد کے ایک حصے کے طور پر سیواستوپول میں جوہری تنصیبات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔
جنرل اسمبلی میں روسی وفد کے رکن الیگزینڈر شیوچینکو نے بدھ کی شب کہا کہ کرائمیا میں جوہری تنصیبات کے معاملے پر روس کا مؤقف 10 جون 2015 کی آئی اے ای اےکی دستاویز میں رکھا گیا ہے۔ ہم اس میں کچھ اضافہ کرنا ضروری نہیں سمجھتے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی 2022 کی رپورٹ کے مطابق سیواستوپول میں واقع سہولیات آئی اے ای اے کی ضمانتوں میں شامل روسی یونٹوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "روس متعلقہ درخواست پر ان سہولیات تک رسائی دینے کے لیے تیار ہے۔ اور ان سہولیات کا یوکرین میں ضمانتوں کے نفاذ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
آئی اے ای اےکی ضمانتیں ایجنسی کی طرف سے استعمال کی جانے والی سہولتوں اور اٹھائے جانے والےاقدامات کا ایک پیکج ہے جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ جوہری تنصیبات کا صحیح استعمال ہو اور جوہری مواد پرامن مقاصد میں استعمال ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More