ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے آواز سے بھی 9گنا زیادہ تیز رفتار ہائپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
میزائل کا تجربہ قطب شمالی کےقریب روسی پانیوں میں کیا گیا، میزائل نے ایک ہزار کلومیٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے ہٹ کیا۔
یوکرین جنگ کےدوران روس نے دنیا کے اب تک کے طاقت ور ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زرکون ہائپر سانک کروز میزائل آواز سے 9 گنا زیادہ رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔