روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ۔ روس کا نیا میزائل سرمت فرانس کے رقبے کے برابر علاقے کوتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورریکارڈ 18 ہزارکلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ نیا بیلسٹک میزائل 18ہزار کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سرمت دنیا کا سب سے طاقتور میزائل ہے جس کی رینج سب سے زیادہ ہے۔نیا میزائل روس کی اسٹریٹجک نیوکلیئر فورسز کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا۔
سرمت دیگر قسم کے وار ہیڈز کے ساتھ ہائپرسونک گلائیڈ گاڑیاں لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے نئے میزائل کوسب سے طاقت ور میزائل اور اسٹریٹیجک اثاثہ قرار دیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روس کا میزائل تجربہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرے کا باعث نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More