روس نے جوہری ہتھیار استعمال کئے تو فیصلہ کن جواب دیں گے، امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)امریکہ کا کہنا ہے کہ روس نے جوہری ہتھیار استعمال کئے تو فیصلہ کن جواب دیں گے۔روس کو لائن عبورکرنے سے پہلے سوچنا ہوگا۔
امریکا کی قومی سلامتی امور کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ کہ روس کی جانب سے یوکرین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تو امریکا اس اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا۔
امریکی حکام کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس نے یوکرین کی چار ریاستوں میں روس سے الحاق کے ریفرینڈم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر چار یوکرینی ریاستوں نے روس سے الحاق کا فیصلہ کیا توانہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More