واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کا فیصلہ کرلیا ہے۔امریکی صدرکا کہنا ہے کہ روس آئندہ کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔روس جنگ کا بہانہ چاہتا ہے اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔
روس یوکرین کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روسی حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ امریکی اتحادی روس کی تقسیم کرنے کی کوشش کے باوجود متحد ہیں۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں روس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔یوکرین پر روس کے حملے کی وجوہات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔
سابقہ پوسٹ