روس نے یوکرین کے 2شہروں میں جنگ بندی کا اعلان کردیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے انسانی بنیادوں پر یوکرین کے 2شہروں میں جنگ بندی کا اعلان کردیا ۔ماسکو کا کہنا ہے کہ ماریوپل اور وولونواخا میں جنگ بندی کی جا رہی ہے ۔جنگ بندی کا مقصد شہریوں کو انخلا کی سہولت دینا ہے۔شہریوں کے انخلا کے دوران کسی قسم کی فوجی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پریوکرین کے 2 شہروں ماریوپل اوروولونواخا میں جنگ بندی کی جارہی ہے۔جنگ بندی کا مقصد شہریوں کوانخلا کی سہولت دینا ہے۔اس سلسلے میں یوکرینی حکام سے بات ہوگئی ہے۔ ماریوپل کے میئر وادیم بوئیچنکو نے روسی فوجیوں کے حملے اور ناکہ بندی کے دوران انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More