ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے یوکرین پر پہلی بار جدید اور خطرناک سپر سانک میزائل سے اسلحہ ڈپوکو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ۔روس کے وزارت دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سپر سونک میزائل سے یوکرین کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو نشانہ بناکر بڑی تعداد میں اسلحہ، کروز میزائل اور دیگر جنگی ساز و سامان تباہ کردیا۔ترجمان وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ یوکرین کے بندرگاہی شہر اوڈیسا میں فوجی تنصیبات کو بھی اینٹی شپ میزائل سسٹم کے ذریعے تباہ کردیا۔
یوکرین کی جانب سے روس کے ان دعوؤں پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب یوکرین کے صدر نے امن مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس نے حملوں کا سلسلہ جار رکھا تو اس کے نتائج روس کی نسلوں کو بھگتنا پڑیں گے۔