روس کا یوکرین میں ٹرین سٹیشن پر راکٹ حملہ ،30افراد ہلاک

کیف (پاک ترک نیوز) روس کا یوکرین میں ٹرین سٹیشن پر راکٹ حملے میں 30 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے۔
یوکرین ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد محفوظ مقام پر منتقل ہونے کیلئے سٹیشن پر موجود تھے کہ روسی فوج نے دو راکٹ فائر کردیئے۔ روسی راکٹ حملے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین کے اسی علاقے میں گزشتہ روز بھی روسی طیاروں نے ریلوے لائن پر بمباری کی تھی جس کے بعد محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنیوالے پناہ گزینوں کی 3ٹرینوں کو روک لیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More