روس کے ہمسایہ ملک لتھوانیا کا روسی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم

ویلنیوس (پاک ترک نیوز)
لتھوانیا نے ایک روسی سفارت کار کو ‘ناپسندیدہ شخصیت’ اعلان کر دیا ہے۔
LRT کی خبر کے مطابق روسی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو لتھوانیا سفارت خانے میں طلب کر کے سفارتی نوٹ دیا گیا ۔
لتھوانیا وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی سفارت کار کو غیر سفارتی سرگرمیوں میں ملّوث ہونے کی وجہ سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص سے 5 دن کے اندر اندر ملک کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق لتھوانیا، 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک، چوتھی دفعہ ایسا فیصلہ کر چُکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More