صدر میکرون ایسے وقت میں ماسکو کو دورہ کر رہے ہیں جب دونوں یوکرین اور روس تنازعے کے حوالے سے امریکہ خبر دار کر رہا ہے کہ یہ کسی بھی وقت جنگ میں بدل سکتا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق میکرون کے دورے کا ایک مقصد مزید وقت حاصل کرنا اور معاملے کو اپریل تک لٹکانا کیوں کہ اس دورانیہ میں یورپی ممالک ہنگری، سلووینیا اور فرانس میں انتخابات منعقد ہور ہے رہیں۔
اس دورے سے قبل میکرون نے مغربی اتحادیوں، پیوٹن اور یوکرینی رہنما زیلنسکی کے ساتھ متعدد فون کالز کے ذریعے طویل مشاورت اور تبادلہ خیال کیا۔
ماسکوکے بعد میکرون یوکرین جائیں گے ۔ ماہرین کے مطابق اس دورے میں انکا اور فرانس کا وقار داوٗ پر لگا ہوا ہےکیوں کہ اگر وہ کسی قسم کی یقین دہانی اور رعایت کے بغیر واپس لوٹتے ہیں توانہیں اچھی خاصی سبکی کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔
روس نے یوکرین کے قریب تقریباً 100,000 فوجیوں کو جمع کر رکھا ہے اور نیٹو اور امریکہ سے مشرقی یورپ میں سیکیورٹی کی ضمانت طلب کی ہے، بشمول یہ کہ نیٹو یوکرین کو کبھی بھی رکن کے طور پر تسلیم نہیں کرے گا۔ ماسکو نے الزامات کی تردید کی ہے کہ اس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا منصوبہ ہے۔