روس یوکرین جنگ کے اثرات فیفا ورلڈ کپ پر پڑنے لگے

دوحہ (پاک ترک نیوز) روس یوکرین جنگ کے اثرات فیفا ورلڈ کپ پر پڑنے لگے ۔ پولینڈ میں گرنے والے میزائل واقعے کے بعد پولش حکومت نے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روانہ ہونے والی ٹیم کو دو ایف سولہ طیاروں کے ذریعے سکیورٹی دی ۔
تفصیلات کے مطابق روس یوکرین جنگ کے دوران پولینڈ پر گرنے والے میزائل کے واقعے کے بعد پولینڈ حکومت محتاط ہوگئی، فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے فٹبال ٹیم کو جنگی جہازوں کے حصار میں قطر پہنچایا گیا۔یورپی ملک پولینڈ کی ٹیم جنگی طیاروں کے حصار میں قطر پہنچی ،دو ایف سولہ طیارے جہاز کے دونوں جانب پرواز کررہے تھے۔پولش ٹیم کو جس ہوائی جہاز میں روانہ کیا گیا اسے بین الاقوامی سرحدوں تک پہنچنے تک دوایف سولہ طیاروں کے ذریعے سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔
میزائل حملے کے بعد پولینڈ حکومت کے پاس اپنی ٹیم کے تحفظ کے لیے کوئی چارہ نہیں بچا، گزشتہ روز جاری کی گئی فوٹیج میں ایک مسافر طیارہ دکھایا گیا ہے جو پولش فٹ بال ٹیم کو لے کر جا رہا ہے۔ اس کو دونوں اطراف دو ایف سولہ لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں جس نے جہاز کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
یہ بات گذشتہ روز پولینڈ کی قومی ٹیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایف سولہ طیارے ہمیں پولینڈ کی جنوبی سرحدوں تک لے گئے! پوسٹ میں تین اطراف سے لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More