روس ۔یوکرین تنازع ،سعودی عرب ثالثی کے لئے تیار

جدہ (پاک ترک نیوز)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے یوکرین کی صورتحال کے ساتھ ساتھ بحران کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی میڈیا میں شائع ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے جنگ کے خاتمےاور مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کے لیے مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا۔اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز کردہ ثالثی کے ذریعے مسئلے کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 3 مارچ کو روسی اور یوکرائنی رہنماؤں کے ساتھ الگ الگ فون کال کے بعد یوکرین کے تنازعے میں فریقین کے درمیان ثالثی کے لیے تمام کوششوں کو بروئے کار لانے کے لیے مملکت کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More