رونالڈو 400ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی پہلی شخصیت بن گئے

لاہور(پاک ترک نیوز)معروف اسٹرائیکر رونالڈو میدان میں ریکارڈ توڑنے کے عادی ہیں لیکن اس بار انہوں نے میدان سے باہر بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔مانچسٹر یونائیٹڈ اور پرتگال کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 400 ملین فالوورز رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں ۔
رونالڈو کے قریب ترین مدمقابل امریکی ماڈل کائلی جینر ہیں، جنہیں 308 ملین انسٹاگرام صارفین فالو کرتے ہیں اور ایک اور فٹبال لیجنڈ پی ایس جی کے لیونل میسی 306 ملین فالوورز کے ساتھ ہیں۔
37سالہ رونالڈو انسٹار گرام پر 400ملین فالوورز رکھنے والے پہلی شخصیت ہیں تاہم وہ صرف 500صارفین کو فالو کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More