زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کمی

کراچی (پاک ترک نیوز) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں 30کروڑ سے زائد کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے ے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 30 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے، کم ہونے والے زرمبادلہ تجارتی قرض کی واپسی اور یورو بانڈز پر سود کی ادائیگی کی مد میں خرچ ہوا ہے۔
مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7 ارب 53 کروڑ 69 لاکھ ڈالر ہے، جب کہ دیگر شیڈولڈ بینکوں کے پاس 5 ارب 64 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔اس طرح ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 13 ارب 24 کروڑ 68 لاکھ ڈالر رہا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More