اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نےزرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے حکومت نے سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے ۔
ترجمان مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سکوک بانڈز کااجرا جلد کیا جائے گا۔ سکوک بانڈز کے اجرا کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سکوک بانڈز کے اجرا سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں مدد ملے گی۔ذرائع کے مطابق 500سے ایک بلین ڈالر مالیت کےسکوک بانڈز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔