سابق انگلش کپتان مورگن کی نئی اننگز کا آغاز

لندن(پاک ترک نیوز) گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونیوالے سابق انگلش کپتان این مورگن کی نئی اننگز کا آغاز ہونے جا رہاہے ۔
مورگن گرائونڈ میں تو نہیں البتہ سٹیڈیم میں ہی موجود رہیں گے ۔ سابق انگلش کپتان این مورگن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والی سیریز میں کمنٹیٹر کے فرائض انجام دینگے،بھارت دورہ انگلینڈ میں تین ون ڈے جبکہ تین ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، اسی سیریز کے ساتھ ہی ایون مورگن اپنے کمنٹری کیریئر کا آغاز کریں گے۔
گذشتہ روز انگلینڈ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتان کی حیثیت سے جانے والے مورگن نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا، وہ بھی ایسے وقت میں جب رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع ہوچکی تھیں، جس کی بنیادی وجہ مورگن طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم ہونا بتایا گیا ہے۔
مورگن نے رواں ماہ نیدرلینڈز میں ایک روزہ سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کی تھی جس میں وہ انجری کے باعث خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈےسیریزمیں وہ دوبار گولڈن ڈک پرآؤٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ این مورگن کی کپتانی میں انگلش ٹیم 2019 کا ورلڈکپ اپنے نام کرچکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More