اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان لندن چلے گئے ۔ علیم خان آج صبح اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے ۔لندن میں وہ جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہو گا۔
علیم خان سے گذشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی تھی جس کے دوران انہیں وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔ علیم خان نے وزیراعظم کے پیغام کے حوالے سے فواد چودھری اور عمران اسماعیل سے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران کیخلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے ۔ ایک جانب حکومت پارلیمنٹ میں اپنے نمبر پورے کرنے کی فکر میں ہے تو اپوزیشن بھی اپنا پورا زور لگائےہوئے ہے۔