سال میں 5مرتبہ 5وکٹیں ،حسن نے عمران خان اور وقار کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) کیلنڈر ایئر میں ٹیسٹ میچ میں پانچ مرتبہ5وکٹیں لے کر حسن علی نے عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کردیا۔
قومی فاسٹ بائولر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔ اس سے قبل اس ریکارڈ پر عمران خان اور وقار یونس کا قبضہ تھا ۔
سابق کرکٹر اور وزیر اعظم عمران خان نے 1982 اوروقار یونس نے1990 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ حسن علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لے کر ریکارڈ برابر کیا ہے۔
وقار یونس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ نہ صرف ایک سال میں 5بار 5وکٹیں اپنے نام کیں بلکہ ایک بار کیلنڈر ایئر میں 6وکٹیں حاصل کرنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی بھی ہیں۔پی سی بی نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں حسن علی کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ بھی کی ہے۔
قومی فاسٹ بائولر حسن علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے شادمان اسلام، لٹن داس، یاسر علی، ابوجاوید اور عبادت حسین کو آوٹ کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More