بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے شہر بیجنگ میں جاری سرمائی اولمپکس کا میلہ شاندار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔
میگا ایونٹ میں 16گولڈ میڈلز سمیت 37تمغوں جیت کر ناروے پہلے نمبر پر جبکہ 12گولڈ میڈلز کے ساتھ جرمنی کا دوسرا اور 9طلائی تمغے جیت کر میزبان چین تیسرے نمبر پر رہا ۔
میگا ایونٹ میں 3ہزار ایتھلیٹس نے 109مقابلوں میں حصہ لیا ۔ سرمائی اولمپکس گیمز میں پاکستان کی جانب سے الپائن اسکیئنگ ایتھلیٹ محمد کریم نے حصہ لیا ۔
سرمائی اولمپکس 2022کی اختتامی تقریب میں سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا ۔چینی صدر شی جنگ پنگ نے بھی شرکت کی۔
ونٹر اولمپکس 2022ء کی اختتامی تقریب میں سماجی فاصلے کے ساتھ اور سرخ لالٹینوں کے درمیان صدر شی جن پنگ نے بھی شرکت کی۔
کھیلوں کے باضابطہ اختتام کی علامت کے طور پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھوماس باخ نے 2026ء کے سرمائی اولمپکس کے میزبان میلانو کورٹینا کو اولمپک فلیگ سونپتے ہوئے بیجنگ اولمپکس کو ‘ایک ناقابل فراموش اولمپک تجربہ‘ قرار دیتے ہوئے انہیں سراہا۔