سعودی وزارت حج و عمرہ نےزائرین و عازمین کے لئے ” اعتمرنا” کی جگہ زیادہ سہولتوں کی حامل ” نسک ” ایپ متعارف کروا دی

ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی وزارت حج و عمرہ نےسعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ” اعتمرنا” کی جگہ ” نسک ” ایپ کا اجرا کر دیا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سےگذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعےاب تک 4 کروڑ 34 لاکھ 32 ہزار 985 عمرہ پرمٹ جاری کیے گئے۔ اب اس کی جگہ نئی ایپ ’نسک‘ متعارف کرائی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کو سہولت کی فراہمی، آن لائن زیارت اورعمرہ ویزوں کے اجرا میں آسانی نیز عمرہ زائرین کے سفر کو خوبصورت اور یادگار بنانا ہے۔
قبل ازیں اعتمرنا ایپ دو برس قبل متعارف کرائی گئی تھی۔جس سے 213 ممالک کے عمرہ زائرین کو عمرہ پرمٹ کے اجرا میں سہولت فراہم کی گئی۔ اور اسی ایپ کے ذریعے مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز کے لیے 63 لاکھ 63 ہزار 288 پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے مملکت کے اندر اور بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین سے کہا ہے کہ وہ اب نسک ایپ سے استفادہ کریں جسے اعتمرنا ایپ کی جگہ دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نسک ایپ کو وزارت حج وعمرہ اور سیاحت اتھارٹی کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے نیز اس میں مختلف قسم کے پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں۔نسک کے ذریعے عمرہ زائرین ویزے کے علاوہ سفر کے لیے تمام ضروری اشیا، پیکیجز، ہوٹل اور ٹیکسی وغیرہ کی بکنگ اور دیگر خدمات بک کرا سکتے ہیں۔ایپ کے ذریعے عمرہ کمپنیاں بھی اپنی خدمات فراہم کریں گی جبکہ پہلے کام کرنے والی ویب سائٹ ’مقام‘ بھی وقتی طور پر کام کرتی رہے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More