اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی وزیرداخلہ 7 فروری کوپاکستان کادورہ کریں گے ۔عبدالعزیزبن سعودبن نائف شیخ رشیدکی دعوت پر پاکستان آئیں گے ۔سعودی وزیرداخلہ حکومتی اورسکیورٹی حکام سےملاقات کریں گے ۔
وزارت داخلہ کے مطابق سعودی وزیرداخلہ صدرمملکت اوروزیراعظم سےملاقات کریں گے۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال اوردیگرامورپربات چیت کی جائےگی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سعودی عرب میں قیدپاکستانیوں کی رہائی کامعاملہ بھی زیرغورآئےگا