سعودی ولی عہد اور اسرائیلی وزیر اعظم کی ملاقات نہیں ہوئی، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کی ملاقات کی سختی سے تردید کی ہے۔
اپنے بیان میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ سعودی عرب میں اسرائیلی وزیر اعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ کل اسرائیلی میڈیا نے خبر جاری کی تھی کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اتوار کو سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا اور امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
فیصل بن فرحان نے واضح کیا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ملاقات میں صرف سعودی اور امریکی حکام موجود تھے۔
اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے کل خبر جاری کی کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو خفیہ دورے پر سعودی عرب پہنچے اور ان کے ساتھ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہین بھی تھے۔ دونوں رہنماوٗں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور تعلقات قائم کرنے پر بات چیت کی۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات صرف اسی صورت قائم ہو سکتے ہیں جب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان طے پانے والے دو علیحدہ اور خود مختار ریاستوں کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More