سعودی ولی عہد بھی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

ریاض (پاک ترک نیوز)ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 4 فروری کو بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی اعلیٰ سعودی عہدیدار چین میں منعقدہ کھیلوں کی تقریب میں شرکت کرے گا۔
ریاض میں چین کے سفارت خانے کے گذشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے سے اولمپک کی روح کوعالمی سطح پر فروغ دینے کے ساتھ چین سعودی عرب کےجامع اسٹریٹجک تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔جبکہ سعودی عرب سمیت بڑی تعداد میں ملکوں کے اعلیٰ ترین سطح کے وفود کی افتتاحی تقریب میں شرکت اولمپکس کھیلوں کے صحت مندانہ کردار پر دلالت کرے گی۔
بیجنگ سمر اور ونٹر گیمز دونوں کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بن جائے گا۔جبکہ سرمائی اولمپکس میں بھی 2008 کے کچھ مقامات کو دوبارہ استعمال کیا جائے گا بشمول برڈز نیسٹ اسٹیڈیم جہاں افتتاحی تقریب کےدوبارہ انعقاد کی نگرانی مشہور چینی ڈائریکٹر ژانگ یمو کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More