سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیاجائے گا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان کو 4 ارب ڈالر ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج ، آئل ریفائنری کے معاہدہ اور قرضوں کو ری شیڈولنگ کی توقع تھی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مصر کے شہر شرم الشیخ میں کوپ 27 موسمیاتی کانفرنس کے دوران بھی ملاقات ہوئی تھی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فروری 2019 میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا ۔ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران سعودی عرب نے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تعاون کے مختلف کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More