کراچی(پاک ترک نیوز) سعید غنی نے اپنی وزارت سے استعفی دیدیا۔ انہوں نے استعفیٰ وزیراعلی سندھ کو بھجوا دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر محنت سندھ سعید غنی نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیر محنت سندھ سعید غنی بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کے لئے وزارت سے مستعفی ہوئے۔ وہ اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات بھی رہ چکے ہیں۔
سعید غنی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کر دیا جس کے جلد منظور ہونے کے امکانات ہیں۔