اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی میں مزید کمی کردی ہے ۔ قطرایئر ویز کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد56سے کم کرکے 11 کردی گئی ۔ قطر ائیر ویز کراچی کیلئے 3،لاہور کیلئے 3،اسلام آباد کیلئے3،پشاور کیلئے1اور سیالکوٹ کیلئے1پرواز چلاسکے گی ۔
گلف ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد35میں سے کم کرکے 8کردی گئی ۔ گلف ائیر کی کراچی کیلئے 2،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1،پشاور کیلئے1،فیصل آباد کیلئے1، سیالکوٹ کیلئے1اور ملتان کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکیں گی۔
ترکش ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد21میں سے کم کرکے 3کردی گئی ۔ کراچی کیلئے 1،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پرواز آپریٹ ہو گی۔
پگاسس ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4سے کم کرکے 1کردی گئی ۔ کراچی کیلئے 1پرواز کو لینڈنگ کی اجازت ہو گی۔
اتحاد ایئرویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد32سے کم کرکے6کردی گئی ۔ کراچی کیلئے1،لاہور کیلئے2،اسلام آباد کیلئے3پروازیں لینڈ کرسکیں گی۔
سری لنکا ایئرویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4سے کم کرکے2کردی گئی ۔ کراچی کیلئے1اورلاہور کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی۔
تھائی ایئرکی پرواز18سے کم کرکے3کردی گئی ۔ کراچی کیلئے1لاہور کیلئے1اور اسلام آباد کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی۔
مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کردیا گیا ہےاور ہفتہ وار پاکستان آنیوالی پروازوں کی تعداد590سے کم کرکے123کردی گئی ہے ۔ پروازوں میں کمی کا حکم نامہ 5 مئی سے 20مئی تک نافذالعمل ہے ۔