سفیروں کا تقرر باہمی تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔ ترک صدر اسرائیلی ہم منصب کو فون

انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ سے کہا ہےکہ سفیروں کی تقرری کے بعد ترکی اور اسرائیل کے تعلقات میں نئی رفتار آئے گی۔جس سے باہمی تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی۔
جمعہ کی شب ترکی اور اسرائیلی صدور نے فون پر دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور اردوان نے اس بات کا اظہار کیا کہ انقرہ باہمی حساسیت کے احترام کی بنیاد پر تعاون اور بات چیت کو فروغ دینے کے حق میں ہے۔، اردوان نے زور دیا کہ ترکی اسرائیل تعلقات کی مثبت ترقی کی جانب باہمی طور پر سفیروں کی تقرری "ایک اہم قدم” ہے۔
دریں اثنا، ہرزوگ نے ٹویٹر پر کہا ہےکہ انہوں نے مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی، سفیروں اور قونصل جنرل کی واپسی اور ترکی کے لیے اسرائیلی پروازوں کی بحالی کےحوالے سے اردوان سے بات کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے ترقی کا خیرمقدم کیا اور مستقبل میں پیش رفت کے لیے اپنی امیدوں کا اظہار کیا۔”

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More