سموگ سے نمٹنے کے لئے بھارت میں جدید ہیلمٹ تیار

نیو دہلی (پاک ترک نیوز)
سردیوں کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو پیش آنے والے مسائل اور بیماریوں سے نمٹنے کے لئے بھارت میں جدید فلٹرز اور پنکھے سے لیس ہیلمٹ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ہیلمٹ کی کاروباری بنیادوں پر تیاری کاکام شروع کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ رواں سال سردیوں میں اسے مارکیٹ میں کر دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انکی حکومت موٹرسائیکل کے اس ہیلمٹ کی تیاری میں مدد دے رہی ہے جس میں فلٹر لگے ہوئے ہیں اور پچھلے حصے میں ایک پنکھا بھی ہے ۔جو حکام کے بقول 80 فیصد آلودگی کو ختم کر سکتا ہے۔اس ہیلمٹ کی تیاری ایک سٹارٹ اپ کمپنی سیلیوس ٹیکنالوجیزنے کی ہےجس کے بانی امیت پا ٹھک نے ملک میں پہلی بار سموگ کا مسئلہ سامنے آنے پر 2016میںاس ہیلمٹ کی تیاری پر کام شروع کیا تھا۔
پاٹھ کے مطابق ان کی کمپنی نے ہوا صاف کرنے والے یونٹ کے ساتھ ایک ہیلمٹ ڈیزائن کیا ہے جس میں ایک بدلنے والی فلٹر جھلی اور ایک پنکھا لگا ہوا ہے جو بیٹری سے چھ گھنٹے چلتا ہے اور اسے مائیکرو یو ایس بی سلاٹ کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے۔
پاٹھک نے مزید بتایا کہ ہیلمٹ کی تیاری 2019 میں شروع ہوئی تھی اور نئی دہلی کی ایک لیبارٹری کے ٹیسٹوں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اس ہیلمٹ کے استعمال سے صارفین 80 فیصد سے زیادہ آلودگی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اس ہیلمٹ کی قیمت 4ہزار 500روپے رکھی گئی ہے۔ اورتوقع کی جا رہی ہے کہ ہیلمٹ کا نیا ورژن چند مہینوں میں سامنے آجائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More