سود کے شیطانی چکر کے خلاف جنگ جیت کر دکھائیں گے ، ایردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) لیرا کی مسلسل گرتی ہوئی قدر سے ترک صدر طیب اردوان بالکل بھی پریشان نہیں ۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ حکومت ترکی کے لیے سرمایہ کاری، پیداوار، روزگار، اور برآمدات پر مبنی اقتصادی پالیسی کے ذریعے اعلیٰ سود اور کم شرح مبادلہ کے "شیطانی چکر” کے بجائے "صحیح کام کرنے کے لیے پرعزم ہے”۔
ایردوان کا کہنا ہے "بڑھتی ہوئی شرح مبادلہ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ براہ راست سرمایہ کاری، پیداوار یا روزگار پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ شرح مبادلہ میں مسابقت سرمایہ کاری، پیداوار اور روزگار میں اضافے کا باعث بنتی ہے،”۔
انہوں نے کہا کہ مالیاتی بحران کے انتظام کے بارے میں جاننے اور تجربہ رکھنے والے ملک کے طور پر ترکی ان مواقع سے فائدہ اٹھا رہا ہے جو موجودہ نازک وقت میں دنیا کو درپیش ہے۔طیب ایردوان نے شرح مبادلہ میں اضافے کو بہانے کے طور پر استعمال کرکے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرنےوالوں کو بھی خبردار کیا کہ موقع پرستوں سے سختی سے نمٹیں گے ۔
ایردوان نے مزید کہا کہ "اللہ کی مدد اور اپنی قوم کی حمایت سے، ہم آزادی کی اس معاشی جنگ سے جیت کر ابھریں گے، جس طرح ہم نے اپنے ملک کو ان تمام جالوں اور آفات سے نکالا۔”
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بحیرہ اسود میں حال ہی میں دریافت ہونے والے قدرتی گیس کے ذخائر ترکی کے توانائی کے مسئلے کو حل کرنے کی امیدوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
طیب ایردوان نے خوشخبری دی کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس نے سرپلس ظاہر کرنا شروع کر دیاہے ۔ اس سال کی تیسری سہ ماہی میں روزگار میں 2.28 ملین افراد کا اضافہ ہواہے جو خوش آئند ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More