سوشل میڈیاپرغیراخلاقی موادپھیلانےوالوں کوگرفتارکریں گے،وزیرداخلہ

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیاپرغیراخلاقی موادپھیلانےوالوں کوگرفتارکریں گے ۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےہدایت کی ہےایسےموادکوبرداشت نہ کیاجائے۔سوشل میڈیاکولوگوں کی پگڑیاں اچھالنےکیلئےاستعمال نہیں ہونےدیں گے
وزیرداخلہ نے کہا کہ ایسےواقعات کوروکناہےجن میں ایسےموادکوبلیک میلنگ کیلئےاستعمال کیاجاتاہے۔ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصرسےآہنی ہاتھوں سےنمٹیں گے
انہوں نے کہا کہ غیراخلاقی ویڈیوز،تصاویرسمیت ایساموادپھیلانےوالوں کاصفایاکریں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More