سپریم کورٹ جو بھی حکم دے اس پر سختی سے عمل کیا جائے ،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جو بھی حکم دے اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات ہوئی ۔اٹارنی جنرل نے انہیں سپریم کور ٹ میں آج ہونے والی سماعت پر بریفنگ دی۔
ملاقات میں قانونی امور پر بھی مشاورت کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ جو بھی حکم دے اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔
یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سیاسی کشیدگی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تحریک عدم اعتماد پر آئین کے مطابق عمل جاری رکھا جائے،عدالت سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کرے گی۔
عدالت نے پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائےاسلام ف کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے وکلا کے ذریعے پیر کو پیش ہوں اور کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More