سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سماعت آج ہو گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی۔
سپریم کورٹ کے اطراف سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، سیاسی کارکنوں کو کسی صورت سپریم کورٹ تک رسائی نہیں دی گئی۔ ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا ، ریڈ زون میں قیدی وین اور واٹر کینن بھی ریڈ زون میں رکھا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کر ے گا ، عدالت نے حمزہ شہباز کو آج تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ کام کرنے کی ہدایت کی تھی اور حمزہ شہباز کو سیاسی فائدہ کے اختیارات استعمال کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More