لاہور(پا ک ترک نیوز) سپیکر چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس عدم اعتماد کی کارروائی کے بغیر 16مئی تک ملتوی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیس کی کارروائیوں کے بعد پنجاب اسمبلی کا آج طلب کردہ اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا، جس کا نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے آج صبح سیکرٹری کوارڈینیشن عنائت اللہ لک کو حراست میں لے لیا۔ سیکرٹری اسمبلی کو حراست میں لینے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اسپیکر نے اہم مشاورت کی اور اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔