لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے جلسے کرنے پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے، اقلیتی برادری کی جگہ چھوڑ کر کسی اور مناسب جگہ پر جلسہ کرلیں۔وہاں پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں مسیحی برادری کو جلسہ کرنے پر تحفظات ہیں اس لئے وہاں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔کسی اور جگہ مناسب جگہ پر جلسہ کرلیں ۔
ادھر پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سیالکوٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کیوں نہیں کرتے ؟ چرچ کی زمین پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اگلی پوسٹ