دبئی (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا ، انجری کے باعث اوپننگ بلے باز جیسن روئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ۔
یو اے ای میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف اپنے بیٹنگ کے دوران انگلینڈ کے جیسن روئے ان فٹ ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
انگلینڈ کو سیمی فائنل سے قبل جیسن روئے کے فٹ ہونے کی امید تھی تاہم اب انگلینڈ نے جیسن روئے کی میگا ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی۔
انگلینڈ نے جیسن روئے کے متبادل کے طور پر جیمز ونس کا اعلان کردیا جو ٹیم کے ساتھ ہی ریزرو کھلاڑی کے طور پر موجود ہیں۔
واضح رہے انگلینڈ کو میگا ایونٹ میں دوسرا جھٹکا لگا ہے، اس سے پہلے فاسٹ بولر ٹیمل ملز بھی ان فٹ ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔
اگلی پوسٹ